وائٹ ہاؤس نے 'ویلنٹائن ڈے' کے موقع پر طنزیہ انداز اپناتے ہوئے اپنے مخصوص طریقے سے جشن منایا، جس میں زیرِ حراست وینزویلا کے صدر نکولس مادورو، ڈیموکریٹس، سابق صدر جو بائیڈن اور یہاں تک کہ گرین لینڈ کے لیے بھی تہنیتی کارڈز جاری کیے۔ وائٹ ہاؤس نے 'ایکس' (ٹویٹر) پر اپنے اکاؤنٹ سے تصاویر کا ایک مجموعہ شیئر کیا جس پر لکھا تھا "خاص طور پر آپ کے لیے بنائے گئے ہیں!" ان میں سے ایک تصویر میں مادورو کو آنکھوں پر پٹی بندھے اور ہتھکڑیاں لگی حالت میں دکھایا گیا ہے، جس پر یہ جملہ درج ہے "آپ نے میرا دل قید کر لیا ہے"۔ ایک اور تصویر میں قطبی جزیرے گرین لینڈ کو دل کی شکل میں دکھایا گیا ہے، جس پر لکھا ہے "اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے تعلق کی وضاحت کریں"۔ یہ تصویر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس جزیرے کو امریکی ریاست میں شامل کرنے کی خواہش کی یاد دہانی کراتی ہے۔ تیسری تصویر بظاہر جو بائیڈن کی جانب اشارہ کرتی ہے، جس پر یہ طنزیہ تبصرہ درج ہے "تمہارے لیے میرا پیار اتنا ہی گہرا ہے جتنا ڈیموکریٹس کا غیر قانونی تارکینِ وطن کے لیے"۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بارہا ڈیموکریٹک پارٹی اور بائیڈن پر یہ الزام لگاتے رہے ہیں کہ انہوں نے امریکہ میں ہزاروں غیر قانونی تارکینِ وطن، "قاتلوں اور منشیات فروشوں" کو داخل کیا ہے۔ واضح رہے کہ مادورو کو ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کے ہمراہ گذشتہ تین جنوری کی صبح ایک امریکی کمانڈو آپریشن میں ان کے قلعے نما گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے ساتھ ہی کراکس میں کئی مقامات پر بم باری بھی کی گئی تھی۔ بعض ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پینٹاگان نے اس بجلی کی سی تیزی سے کی گئی کارروائی میں "مصنوعی ذہانت" کا استعمال کیا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ