Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

’سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہو گا‘

Admin
By Admin
Sep 28, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

’سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہو گا‘
’سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہو گا‘ — September 28, 2026
سعودی عرب پر کوئی بھی حملہ مراکش پر حملہ تصور ہو گا۔

مراکش کے شاہ محمد ششم نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا مضبوط پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ "سعودی عرب پر کوئی بھی حملہ مراکش پر حملہ تصور ہو گا۔

انہوں نے مملکت کے خلاف حوثیوں کے پے در پے حملوں اور مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی شدید مذمت بھی کی۔

خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان کے نام دو الگ الگ پیغامات میں، مراکشی فرمانروا نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے اپنے ملک کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

شاہ محمد ششم نے سعودی عرب بھر میں شہری و اقتصادی تنصیبات، اہم بنیادی ڈھانچے، شہروں اور گنجان آباد علاقوں کو نشانہ بنانے والے حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ مکہ اور مدینہ کو نشانہ بنانے کی کوششوں نے مراکش کی جانب سے مذمت کے جذبات کو مزید شدت بخشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کا ملک جس نازک دور سے گزر رہا ہے، اس موقع پر تاریخی ذمہ داری، مذہبی اقدار اور اسٹریٹجک تقاضے ہم سب سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ہم حقوق، خودمختاری، سلامتی اور امتِ مسلمہ کے مقدس مقامات کے دفاع کے لیے متحد رہیں۔

شاہ نے کہا کہ یہ حملے نہ صرف سعودی عرب، اس کے عوام اور زائرین پر حملہ ہیں بلکہ دنیا بھر کے 1.8 ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کی توہین بھی ہیں۔

سعودی عرب پر کوئی بھی حملہ مراکش پر حملہ تصور ہو گا۔ مراکش کے شاہ محمد ششم نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا مضبوط پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ "سعودی عرب پر کوئی بھی حملہ مراکش پر حملہ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn