International

انسانی حقوق کے ادارے کا الزام: اسرائیل لبنان پر حملوں میں سفید فاسفورس استعمال کر رہا ہے

انسانی حقوق کے ادارے کا الزام: اسرائیل لبنان پر حملوں میں سفید فاسفورس استعمال کر رہا ہے

انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے پیر کے روز اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ اس نے گذشتہ ہفتے جنوبی لبنان کے ایک قصبے کے رہائشی حصوں میں سفید فاسفورس کا "غیر قانونی"استعمال کیا۔ "اسرائیلی فوج نے تین مارچ 2026 کو جنوبی لبنان کے قصبے یحمر میں گھروں پر توپ خانے سے داغے گئے سفید فاسفورس گولہ بارود کا غیر قانونی استعمال کیا،" نیویارک میں قائم حقوق کے گروپ نے ایک رپورٹ میں کہا۔ ایچ آر ڈبلیو نے مزید کہا کہ اس نے "سات تصاویر کی تصدیق اور جغرافیائی محل وقوع کی نشاندہی کی جن میں شہر کے ایک رہائشی حصے پر سفید فاسفورس کا ہوائی گولہ بارود تعینات ہوتے ہوئے اور شہری دفاع کے کارکنان کو دکھایا گیا جنہوں نے اس علاقے میں کم از کم دو گھروں اور ایک گاڑی میں آگ بجھانے کے لیے کارروائی کی۔" سفید فاسفورس مادہ جو آکسیجن کے ساتھ مل کر جلتا ہے، اس کا استعمال دھوئیں کے بادل بنانے اور میدان جنگ کو روشن کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ لیکن گولہ بارود کو آگ لگانے والے ہتھیار کے طور پر بھی یہ استعمال ہو سکتا ہے اور آتش زدگی، شدید جلے ہوئے زخموں، سانس کی تکلیف، اعضاء کی خرابی اور موت کا سبب بن سکتا ہے۔ اسرائیل نے گذشتہ ہفتے سے لبنان کے طول و عرض میں حملوں کی متعدد لہریں شروع کیں اور ایرانی حمایت یافتہ گروپ کے حملے کے بعد سرحدی علاقوں میں زمینی فوج بھیج دی۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج نے اسرائیلی سرحد کے شمال میں 30 کلومیٹر (20 میل) کے فاصلے پر دریائے لیطانی کے جنوب میں بارہا رہائشیوں کو وہاں سے نکل جانے کے لیے کہا ہے۔ لبنانی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم 394 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور نصف ملین سے زائد افراد کا بے گھر کے طور پر اندراج کیا گیا ہے۔ "رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج کا سفید فاسفورس کا غیر قانونی استعمال انتہائی تشویشناک ہے اور اس کے عام شہریوں کے لیے سنگین نتائج ہوں گے،" ایچ آر ڈبلیو میں لبنان کے محقق رمزی قیس نے اپنی رپورٹ میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا، "اسرائیل کو فوراً یہ طرز عمل روک دینا چاہیے اور جو ریاستیں اسرائیل کو سفید فاسفورس گولہ بارود سمیت ہتھیار فراہم کرتی ہیں،وہ فوری طور پر فوجی امداد اور اسلحے کی فروخت روک دیں اور اسرائیل پر دباؤ ڈالیں کہ وہ رہائشی علاقوں میں ایسی گولہ باری روکے"۔ لبنانی حکام اور ایچ آر ڈبلیو نے گذشتہ برسوں میں اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حملوں میں متنازعہ سفید فاسفورس بارود استعمال کر رہا ہے جسے حکام نے شہریوں اور ماحول کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی افواج نے اسرائیل کی سرحد کے قریب واقع قصبات خیام اور تل النحاس کو "توپ خانے اور فاسفورس کی گولہ باری سے" نشانہ بنایا۔ گذشتہ مہینے لبنان نے اسرائیل پر مشترکہ سرحد کے لبنانی حصے پر جڑی بوٹی مار دوا گلائفوسیٹ کا چھڑکاؤ کرنے کا الزام لگایا اور صدر جوزف عون نے اسے "ماحول کے خلاف جرم" قرار دیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments