International

انسانوں اور خلائی مخلوق کے درمیان رابطے ! حیران کن تحقیق سامنے آگئی

انسانوں اور خلائی مخلوق کے درمیان رابطے ! حیران کن تحقیق سامنے آگئی

انسانوں اور خلائی مخلوق کے درمیان رابطے کے حوالے سے ایک حیران کن تحقیق سامنے آگئی۔ سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ شہد کی مکھیوں کی حیرت انگیز ریاضیاتی صلاحیتیں مستقبل میں انسانوں اور خلائی مخلوق کے درمیان رابطے کا سبب بن سکتی ہیں۔ ماہریننے بتایا کہ اگرچہ انسانوں اور مکھیوں کے ارتقائی راستے 600 ملین سال پہلے جدا ہو گئے تھے، لیکن دونوں میں ریاضی کو سمجھنے کی مشترکہ صلاحیت موجود ہے۔ تحقیقی مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ چھوٹے دماغ کے باوجود شہد کی مکھیاں جمع، تفریق اور اعداد کی درجہ بندی جیسے بنیادی ریاضیاتی تصورات کو سمجھ سکتی ہیں، حتیٰ کہ صفر کے تصور سے بھی آگاہی رکھتی ہیں۔ اس بنیاد پر سائنس دان یہ امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ ریاضی ایک ایسی عالمی زبان ہو سکتی ہے جو انسانوں اور خلائی مخلوق کے درمیان رابطے کا ذریعہ بن سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دو بالکل مختلف انواع، جیسے انسان اور شہد کی مکھیاں، ریاضی کو سمجھ سکتی ہیں تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاضی انسانی زبان کی محتاج نہیں۔ اسی تصور کو مدنظر رکھتے ہوئے ماضی میں بھی خلائی مخلوق سے رابطے کی کوششوں میں ریاضیاتی پیغامات استعمال کیے گئے، جن میں وائجر خلائی مشن کے سنہری ریکارڈ شامل ہیں۔ سائنس دان اب اس بات پر تحقیق کر رہے ہیں کہ آیا مختلف مخلوقات ریاضی کو مختلف انداز یا ’’لہجوں‘‘ میں سمجھتی ہیں، جو مستقبل میں کائناتی رابطے کی نئی راہیں کھول سکتی ہے۔ موجودہ سائنسی تحقیق نے انسانوں کی توجہ شہد کی مکھیوں کی ذہنی قابلیت کی جانب مبذول کروا دی ہے، سائنس دان اب اس بات پر تحقیق کر رہے ہیں کہ آیا مختلف مخلوقات ریاضی کو مختلف انداز یا ’’لہجوں‘‘ میں سمجھتی ہیں، جو مستقبل میں کائناتی رابطے کی نئی راہیں کھول سکتی ہے۔ یہ مطالعہ اس فلسفے کو تقویت دیتا ہے کہ ریاضی ایک ایسی "موضوعی حقیقت” ہے جو انسانوں کے ہونے یا نہ ہونے سے بالاتر ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments