International

انصاف کے مطالبے پر ہانگ کانگ میں طلبہ یونین معطل

انصاف کے مطالبے پر ہانگ کانگ میں طلبہ یونین معطل

ہانگ کانگ میں آتشزدگی کے متاثرین کے لیے انصاف کے مطالبات پر طلبہ یونین کو معطل کر دیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ کی ایک یونیورسٹی نے کیمپس میں پیغامات پوسٹ کیے جانے کے بعد اپنی طلبہ یونین کی کارروائیاں معطل کر دی ہیں جس میں ایک بڑی ہلاکت خیز آگ کے متاثرین کے لیے تعزیت اور انصاف کی اپیل کی گئی تھی۔ ہانگ کانگ بیپٹسٹ یونیورسٹی (ایچ کے بی یو) نے جمعہ کے روز خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو تصدیق کی کہ اس نے ایچ کے بی یو اسٹوڈنٹ یونین کی قائم مقام ایگزیکٹو کمیٹی کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی کارروائیاں "فوری طور پر اگلے نوٹس تک” معطل کر دیں۔ انہوں نے معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے بیان میں آتشزدگی اور یونین کے انصاف کے مطالبے کا ذکر نہیں کیا۔ ہانگ کانگ کے رہائشی گزشتہ ہفتے شہر کے شمالی تائی پو ضلع میں وانگ فوک کورٹ میں لگنے والی آگ کے بعد شہری حکومت سے جواب کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس میں کم از کم 159 افراد ہلاک ہو گئے تھے جسے 1980 کے بعد سے دنیا کی سب سے مہلک رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ کے طور پر بیان کیا گیا تھا۔ یونین نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں وجوہات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں "غیر معقول”، "بے بنیاد اور من مانی” قرار دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی اصل وجہ ابھی سامنے نہیں آسکی، تاہم ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ عمارت کی بیرونی کھڑکیوں پر نصب پولیسٹرین شیٹس اور حفاظتی جال نے آگ کو تیزی سے پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ آگ بھڑکنے سے قبل عمارت میں مرمت اور تزئین و آرائش کا کام بھی جاری تھا۔ انسدادِ بدعنوانی کمیشن نے تحقیقات کے دوران آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں ایک انجینیئرنگ کمپنی کا ڈائریکٹر بھی شامل ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ تعمیراتی ضابطوں کی خلاف ورزی اور ممکنہ کرپشن کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

Source: scoial media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments