International

انرجی ڈرنکس روزانہ پینے والا نوجوان چلنے پھرنے سے محروم ہوگیا

انرجی ڈرنکس روزانہ پینے والا نوجوان چلنے پھرنے سے محروم ہوگیا

ماسکو: روس کے سینیٹ پیٹرزبرگ سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ نوجوان آرٹیم روزانہ انرجی ڈرنکس پینے کی وجہ سے چلنے پھرنے سے محروم ہوگیا۔ غیرملکی خبرساں ادارے رپورٹ کے مطابق روسی نوجوان آرٹیم پہلے دن میں ایک کین پیتا تھا لیکن اس نے لمبے وقت تک گیمنگ کرتے ہوئے خالی پیٹ اس کی مقدار کو تین سے پانچ کین تک پہنچا دیا۔ نوجوان کو پہلے پیٹ میں درد، الٹی اور متلی کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس میں لبلبے کی سوزش کی تشخیص ہوئی۔ بعدازاں اس لبلبے میں ایک سسٹ بن گیا جس نے پیپ نیکروسس اور پورے جسم میں زیر پیدا کیا جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگیں مفلوج ہوگئیں اور اب وہ بحالی کے عمل سے گزر رہا ہے۔ واضح رہے کہ انرجی ڈرنکس میں چینی اور کیفین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اس کا زیادہ دیر تک استعمال صحت کے لیے مختلف مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق انرجی ڈرنک کے ایک( 500 ملی لیٹر) کین میں 4 گرام شوگر موجود ہوتی ہے۔ یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی تجویز کے مطابق بالغ افراد کو روزانہ 400 ملی گرام سے زیادہ کیفین استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے، انرجی ڈرنکس کا زیادہ استعمال دل کی دھڑکن میں اضافے، بے خوابی، سر درد، پانی کی کمی، چکر ، ہائی بلڈ پریشر اور معدے کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments