راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے سابق لیڈراورلالوپرساد یادوکے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادوکی گرل فرینڈ انوشکا یادوکے بھائی آکاش یادو کے خلاف کارروائی ہوئی ہے۔ راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی (آرایل جے پی) نے آکاش یادوکو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ میڈیا میں پورا معاملہ آنے کے بعد آکاش یادوکوپارٹی سے 6 سالوں کے لئے معطل کیا گیا ہے۔ آکاش یادو آرایل جے پی کے یوتھ ونگ کے قومی صدرتھے۔ اب پارٹی نے آکاش یادوکوباہرکا راستہ دکھا دیا ہے۔ تیج پرتاپ یادواورانوشکا یادو کا معاملہ سامنے آنے کے بعد آکاش یادونے بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ دو خاندانوں کی عزت کا معاملہ ہے۔ انوشکا میری چھوٹی بہن ہے۔ انوشکا یادواورتیج پرتاپ دونوں بالغ ہیں، جو بھی کیا ہے، آئین کے دائرے میں کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے میں لالویادو کوپہل کرنی چاہئے۔ وہ دوخاندانوں کی عزت بچائیں۔ فیملی کا احترام برقراررہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کی ذاتی زندگی پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہئے۔ انوشکا یادوکے بھائی آکاش یادو پہلے آرجے ڈی میں تھے۔ تیج پرتاپ یادو کے کہنے پرانہیں آرجے ڈی کے اسٹوڈنٹس ونگ کا صدربھی بنایا گیا تھا۔ جب انوشکا کے بھائی کو آرجے ڈی کے اسٹوڈنٹس ونگ سے ہٹایا گیا تب بھی تیج پرتاپ نے کافی ہنگامہ کیا تھا۔ انہوں نے ریاستی صدرجگدانند کےخلاف محاذ کھول دیا تھا۔ اس پورے معاملے پرتیج پرتاپ کے ماما سادھو یادو کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں لالوپرساد یادوکی فیملی کے ساتھ کھڑا ہوں۔ بھلے ہی 15 سال سے میں پارٹی اورفیملی سے الگ ہوں، لیکن ان کے ساتھ ہوں۔ سادھو یادو نے کہا ہے کہ لالویادونے تیج پرتاپ یادوکو پارٹی اورفیملی سے نکل کرصحیح فیصلہ لیا ہے۔ اس فیملی اورپارٹی کومیں نے سینچا ہے۔
Source: social Media
تروپتی ضلع کے گڈور میں غیر انسانی واقعہ، نالے سے جڑواں بچوں کی لاشیں برآمد
آپریشن سندور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب ترین مہم ، گولی کا جواب ملے گاگولی سے: مودی
منی پور کے کچھ علاقوں میں سیلاب سے معمولات زندگی متاثر
دہلی میں کورونا وائرس سے ایک خاتون کی موت، دارالحکومت میں کووڈ-19 کے 104 ایکٹیو کیسز
سہارنپور میں زیر تعمیر مسجد منہدم، کانگریسی رکن پارلیمان عمران مسعود نے کارروائی پر اٹھائے سوال
مہاراشٹرا کے ستارہ ضلع میں دو سال بعد کورونا کی واپسی، عوام سےاحتیاط کی اپیل
انڈیا میں کرونا پھر سر اٹھانے لگا، تین ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے
عاشق معشوق نے ساتھ مرنے کی قسم کھائی، عاشق نے پہلے جان دے دی، محبوبہ نے فیصلہ مؤخر کر دیا
شیئر بازار میں بڑی گراوٹ، سینسیکس 700 پوائنٹس پھسلا، نفتی 25000 کے نیچے
کیا بی جے پی کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کو پارٹی مہم کا چہرہ بنائے گی؟ حقیقت جانیں
کھڑگے نے انتخابی مہم میں فوجی آپریشن کا استعمال کرنے پر مودی کی نکتہ چینی کی
مال مشرقی ریاستوں میں بارش اور سیلاب سے تباہی، 30 افراد ہلاک… ریسکیو کے لیے فوج طلب
چھتیس گڑھ :شراب کے تاجر بھاٹیہ کے گھر اے سی بی کا چھاپہ
'ممی-پاپا... میری دنیا آپ میں ہے'، لالو کے ایکشن کے بعد تیج پرتاپ کا جذباتی پوسٹ