انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں ایک نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 16 افراد جھلس کر ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ مناڈو شہر میں پیش آیا، فائر اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ کا بتانا ہے کہ انہیں اتوار کی رات ساڑھے 8 بجے کے بعد وردھا دامائی ریٹائرمنٹ ہوم میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ انہوں نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں کو 16 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ 12 افراد کو ریسکیو کیا گیا، ان میں سے 3 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ان کے کمروں کے اندر سے ملی ہیں، آتشزدگی کے وقت بہت سے بزرگ رہائشی اپنے کمروں میں آرام کر رہے تھے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں