انقرہ سے طرابلس جانے والا لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا، لیبیا کے وزیراعظم نے واقعے کی تصدیق کردی، طیارے کا رابطہ ریڈار سے اچانک منقطع ہوگیا تھا۔ ترک میڈیا کے رپورٹ کے مطابق طیارے میں لیبیا کے چیف آف جنرل اسٹاف سمیت 5 افراد سوار تھے، طرابلس جانے والا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ ترک وزارت داخلہ کے مطابق طیارے سے انقرہ میں ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کے بعد رابطہ منقطع ہوا تھا، فلائٹ ریڈار کے مطابق محمدالحداد کا طیارہ ٹیک آف کے 16 منٹ بعد ریڈار سے اچانک غائب ہوا تھا، جو انقرہ سے 32400 فٹ کی بلندی پر پہنچ کر لاپتہ ہواتھا۔ مذکورہ طیارے میں مشیر محمدالعساوی، میجرجنرل غریبیل اور ایک فوٹو گرافر بھی سوار تھے، لیبیا کے وزیراعظم نے واقعے کی تصدیق کردی ترک وزیر داخلہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طیارے کے ملبے تک پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔حادثے کے بعد انقرہ ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئیں۔ ترک میڈیا کے مطابق لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ نے انقرہ میں لیبیا کےآرمی چیف کا طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عظیم سانحہ قوم،آرمی اور ملک کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جن لوگوں کو کھودیا ان کےخاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ ترک حکام نے لیبا کے آرمی چیف کا طیارہ گرنے کی تحقیقات شروع کردیں۔ واضح رہے کہ ترکیہ کی وزارتِ دفاع نے رواں ہفتے کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ لیبیا کے چیف آف جنرل اسٹاف انقرہ کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے اپنے ترک ہم منصب اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان جاری فوجی اور سیکیورٹی تعاون کا حصہ تھا۔ یہ حادثہ لیبیا کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ جنرل محمد علی احمد الحداد ملک کی فوجی قیادت میں مرکزی حیثیت رکھتے تھے۔’ لیبیا کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ قومی اتحاد کی حکومت کے وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ نے کہا ہے کہ انھیں فوجی سربراہ کی موت کی خبر ملی ہے۔ وزیراعظم نے مزید بتایا کہ دیگر لیبیائی فوجی حکام بھی اسی طیارے میں سوار تھے۔ واضح رہے کہ جنرل الحداد اور ان کی ٹیم ترکی میں موجود تھے جہاں انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بات چیت کی تھی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ