National

انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی پیر کو آخری تاریخ

انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی پیر کو آخری تاریخ

نئی دہلی، 14 ستمبر :تخمینہ سال 2025-26 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی پیر کو آخری تاریخ ہے اور ایسے میں انکم ٹیکس محکمے نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آخری وقت میں ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لیے آج ہی اپنا ریٹرن بھر دیں۔ محکمے نے اتوار کو سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ اپنا انکم ٹیکس ریٹرن آج ہی جمع کرائیں۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ جب بڑی تعداد میں لوگ آخری وقت میں لاگ ان کرتے ہیں تو سرور ہینگ ہونے کی شکایت سامنے آتی ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی آخری تاریخ فی الحال 15 ستمبر ہے۔ اس کے بعد ریٹرن بھرنے پر پانچ لاکھ تک کی کل آمدنی والوں کو ایک ہزار روپے اور اس سے زیادہ آمدنی والوں کو پانچ ہزار روپے کا جرمانہ دینا ہوگا۔ انکم ٹیکس محکمے نے ہفتہ کو بتایا تھا کہ اب تک چھ کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ریٹرن بھرا ہے۔ تخمینہ سال 2024-25 میں 7.28 کروڑ ٹیکس دہندگان نے انکم ٹیکس ریٹرن بھرا تھا۔ محکمے نے چھ کروڑ کا ہدف عبور کرنے پر ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پیشہ وروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments