ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے جمعہ کو غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی بنیاد پر سفر کے دوران مصر کی جانب رفح راہداری کا دورہ کیا۔ امریکی اداکارہ نے مبینہ طور پر غزہ سے زخمی فلسطینیوں کی حالت اور محصور علاقے تک امداد پہنچانے کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لینے کے لیے اس دورے میں حصہ لیا۔ بین الاقوامی انسانی کوششوں میں حصہ لینے اور امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مصری-امریکی کوششوں کی حمایت کرنے کی غرض سے نمائندہ امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ ساتھ شمالی سینائی کے گورنر اور مصر کے امیگریشن وزیر بھی جولی کے ہمراہ تھے۔ جولی اپنی انسانی ہمدردی کی کوششوں کے لیے شہرت رکھتی ہیں اور انہوں نے دنیا کے طول و عرض میں انسانی مسائل حل کرنے کے لیے مسلسل مضبوط عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ دو سالہ جنگ کے نتیجے میں غزہ میں 70,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔ ساتھ ہی انفراسٹرکچر کی بھی وسیع تباہی ہوئی ہے اور غزہ کے باشندوں کو تباہ کن حالات درپیش ہیں۔ مصر نے رفح راہداری کے ذریعے غزہ سے آنے والے متعدد پناہ گزینوں کو اپنے ہاں جگہ دی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ