International

انگلینڈ میں 3.3 شدت کا زلزلہ، جھٹکے لندن تک محسوس کیے گئے

انگلینڈ میں 3.3 شدت کا زلزلہ، جھٹکے لندن تک محسوس کیے گئے

انگلینڈ میں بدھ کی رات آنے والے زلزلے نے عوام میں ہلچل مچادی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ رات 11 بج کر 23 منٹ پر لنکاشائر کے علاقے میں تقریباً تین کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ زلزلے کے جھٹکے ساؤتھ لیکس، لنکاشائر، کینڈل اور الورفسٹن سمیت 20 کلو میٹر کے علاقے تک محسوس کیے گئے۔ برطانوی جیولوجیکل سوسائٹی کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ کچھ رپورٹس میں اسے 3.4 شدت کا بتایا گیا ہے۔ ایک ہزار سے زائد شہریوں کے جھٹکے محسوس کرنے کی اطلاعات ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں آنے والا دوسرا زلزلہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کا زلزلہ نقصان کا باعث نہیں بنتا تاہم شہریوں کو صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments