International

ہانگ کانگ: رہائشی عمارتوں میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 75 ہو گئی

ہانگ کانگ: رہائشی عمارتوں میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 75 ہو گئی

ہانگ کانگ میں رہائشی عمارتوں میں لگنے والے آگ سے اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 75 ہو گئی ہے۔ مقامی میڈیا اور اے ایف پی نیوز ایجنسی نے ہانگ کانگ فائر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ اب تک آگ میں 76 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق بہت سے رہائشی دوسری رات بغیر گھر کے گزارنے والے ہیں۔ بلند عمارت میں اب بھی آگ دکھائی دے رہی ہے۔ متاثرین کے لیے خوراک، کپڑے اور رقوم کے عطیات مسلسل آ رہے ہیں، جبکہ آگ کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے فوجداری تحقیقات کی جائیں گی اس کے علاوہ ہاؤسنگ بیورو کی جانب سے یہ تحقیقات بھی ہوں گی کہ آیا عمارت کی بیرونی دیوار پر حفاظتی مواد ’آگ سے بچاؤ کے معیار پر پورا اترتا ہے‘ یا نہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments