ہانگ کانگ کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ٹاور بلاک میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 65 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 70 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ محکمے کے مطابق دس فائر فائٹرز بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ ہانگ کانگ انتظامیہ کے چیف سیکرٹری ایرک چان نے مہلک آتشزدگی کے بعد کی جانے والی ’جامع تحقیقات‘ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ بھی فراہم کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے فوجداری تحقیقات کی جائیں گی اس کے علاوہ ہاؤسنگ بیورو کی جانب سے یہ تحقیقات بھی ہوں گی کہ آیا عمارت کی بیرونی دیوار پر حفاظتی مواد ’آگ سے بچاؤ کے معیار پر پورا اترتا ہے‘ یا نہیں۔ چان کا کہنا تھا کہ ’ان کا مقصد ’آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنا اور ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانا‘ ہے۔ اس سے پہلے، ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا تھا کہ فائر فائٹرز نے کامیابی سے 55 افراد کو بچا لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’جائے وقوعہ پر پیچیدہ حالات کے باوجود، فائر فائٹرز کی ریسکیو کوششیں رکیں گی نہیں‘۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے اب تک نو ایمرجنسی شیلٹرز کھولے ہیں، جن میں اس وقت 500 سے زائد افراد ہائش پذیر ہیں۔ دریں اثنا رضاکار گروپ ہانگ کانگ گارڈینز کا کہنا ہے کہ اس کے پاس 20 افراد ہیں جو فلیٹس سے جانوروں اور لوگوں کو بچانے میں مدد کر رہے ہیں۔ گروپ نے مزید بتایا کہ ویٹرنری ڈاکٹرز اور ویٹرنری نرسیں موقع پر موجود ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور