International

ہانگ کانگ، آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی

ہانگ کانگ، آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی

ہانگ کانگ کی رہائشی عمارتوں میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 44 ہوگئی جبکہ 45 افراد زخمی ہیں۔ آگ لگنے کے بعد سے 300 کے قریب افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں عمارتوں کی بالائی منزلوں تک پہنچنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ رہائشی عمارتوں میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور 800 سے زیادہ فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لے رہے ہیں جو کہ پچھلے 18 گھںٹوں سے جل رہی ہے۔ اسے پانچویں درجے کی آگ قرار دیا گیا ہے جو کہ ہانگ کانگ میں آتشزدگی کا سب سے اونچا درجہ ہوتا ہے۔ آتشزدگی کے بعد ایک تعمیراتی کمپنی کے تین افسران کو غفلت برتنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آگ کیسے لگی اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ سائٹ پر کھڑکیوں کو بلاک کرنے کے لیے پولی سٹیرین بورڈز استعمال کیے گئے تھے اور عین ممکن ہے اس نے آگ کو مزید تیزی سے پھیلنے میں مدد دی ہو۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ بانس کی سکیف فولڈنگ کے استعمال کی وجہ سے آگ دیگر عمارتوں تک پھیلی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments