National

آندھرا پردیش:12سالہ لڑکی نے دسویں جماعت میں کامیاب ہوکرتمام کوحیرت زدہ کردیا

آندھرا پردیش:12سالہ لڑکی نے دسویں جماعت میں کامیاب ہوکرتمام کوحیرت زدہ کردیا

حیدرآباد 24اپریل(:آندھرا پردیش کے پلناڈو ضلع کے گُرَجالا علاقہ سے تعلق رکھنے والی این شروتی نے صرف 12 سال کی عمر میں دسویں جماعت کا امتحان کامیاب کر کے تمام کو حیرت میں ڈال دیا۔ گذشتہ روز جاری دسویں جماعت کے نتائج میں شروتی نے 568 نمبرات حاصل کئے اور اپنے اسکول میں پہلا مقام حاصل کیا۔ شروتی کے والد وینکٹ پیشہ سے وکیل ہیں جبکہ والدہ نندنی گھریلو خاتون ہیں۔ شروتی نے گرجالا سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ ابتداء میں عہدیداروں نے کم عمر ہونے کی وجہ سے شروتی کو دسویں جماعت کے امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی، لیکن اس کے والد نے اعلیٰ عہدیداروں سے رجوع ہو کر خصوصی اجازت حاصل کی۔ اس سال شروتی کے اسکول سے 50 طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا، جن میں شروتی سب سے نمایاں رہی۔ اس کامیابی پر اساتذہ اور مقامی افراد نے شروتی کو مبارکباد پیش کی اور اس کے روشن مستقبل کیلئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments