تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا کہ اگر سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے خلاف کوئی بھی جارحانہ اقدام اٹھایا گیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے ثقافتی نائب بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ اگر ہمارے رہبر کی جانب کسی نے ہاتھ بڑھایا تو ہم وہ ہاتھ کاٹ دیں گے اور اِن کی دنیا کو آگ لگا دیں گے۔ شکارچی نے کہا کہ ایران کسی بھی حملے کی صورت میں اپنے دشمنوں کے لیے "کوئی محفوظ جگہ” نہیں چھوڑے گا اور ہم ٹرمپ کے شور کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں۔ ایرانی مسلح افواج کے ترجمان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران آیت اللّٰہ خامنہ ای کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایران میں نئی قیادت کی بات کی تھی۔ واضح رہے کہ ایران میں خراب معاشی حالات کے خلاف ہونے والے شدید احتجاج اور سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین کے خلاف کارروائیوں کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ