بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کے داماد نکھل نندا کے خلاف دھوکا دہی اور خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کے داماد نکھل نندا کے خلاف اتر پردیش کے بدایوں ضلع میں داتا گنج پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ عدالتی حکم پر درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق نکھل نندا پر الزام لگایا گیا ہے کہ نندا اور ایک ٹریکٹر کمپنی کے کئی عہدیداروں نے مشترکہ طور پر ایک ٹریکٹر ایجنسی کے مالک جیتیندر سنگھ پر سیلز بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ پولیس کے مطابق امیتابھ بچن کے داماد نکھل نندا نے دیگر کاروباری شخصیات کے ہمراہ جیتیندر سنگھ کو ڈیلر شپ لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکی دی۔ میڈیا ’بالی ووڈ ہنگامہ‘ کے مطابق جیتیندر سنگھ داتا گنج، بدایوں میں ایک ٹریکٹر ڈیلر شپ جیئے کسان ٹریڈرز چلاتے تھے، جیتیندر کو نندا کی جانب سے مبینہ طور پر اس کے ڈیلر شپ لائسنس کی منسوخی کی دھمکی دی گئی جو بالآخر اس کی المناک موت کا باعث بنی۔
Source: Social Media
منت کی تزئین و آرائش، شاہ رخ خان کو پریشانی کا سامنا
’کوئی ہے جسے آپ نے ابھی تک ڈیٹ نہیں کیا؟‘ نورا فتحی کا کارتک آریان پر طنز
عامر خان 60 برس کی عمر میں اپنی نئی گرل فرینڈ دنیا کے سامنے لے آئے
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر اعتراض، الو ارجن مشکل میں آگئے
وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
شاہ رخ، اجے دیوگن، ٹائیگر شیروف کو پان مسالہ اشتہار نے مشکل میں ڈال دیا؛ عدالت طلب
سلمان خان نے فلم ’سکندر‘ کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
نانا پاٹیکر کیخلاف کیس میں فتح میری ہوئی ہے، تنوشری دتہ
اقربا پروری پر تنقید، امیتابھ بچن بلآخر بیٹے کے دفاع میں بول پڑے