International

امریکی ٹیرف سے انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں بھونچال، چین نے کتنا سونا خرید لیا؟

امریکی ٹیرف سے انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں بھونچال، چین نے کتنا سونا خرید لیا؟

امریکی ٹیرف سے انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں بھی بھونچال آ گیا ہے، چین سمت دنیا کے بڑے ملکوں نے سونے کے ذخائر میں اضافہ کرنا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چین نے مارچ کے مہینے میں انٹرنیشنل مارکیٹ سے 2.8 ٹن سونا خریدا ہے، چین رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 12.8 ٹن سونے کی خریداری کر چکا ہے۔ انڈیا نے بھی اپنے ذخائر میں 3 ٹن سے زائد سونے کا اضافہ کر لیا ہے، امریکا، یو اے ای، ترکیہ، ایران، سعودی عرب اور انڈونیشیا نے بھی انٹرنیشنل مارکیٹ سے سونے کی بڑی خریداری کی ہے۔ اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمتیں عروج پر ہیں، گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونا 8100 روپے مہنگا ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار 800 کا ہو گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments