International

امریکی یونیورسٹی پر حملے کی منصوبہ بندی، پاکستانی نژاد نوجوان گرفتار ، اسلحے کا ذخیرہ برآمد

امریکی یونیورسٹی پر حملے کی منصوبہ بندی، پاکستانی نژاد نوجوان گرفتار ، اسلحے کا ذخیرہ برآمد

واشنگٹن : امریکی یونیورسٹی پر حملے کی منصوبہ بندی کےالزام میں پاکستانی نژاد نوجوان گرفتار کرلیا گیا اور گاڑی سے اسلحے کا ذخیرہ برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ڈیلاویئرمیں اسلحہ رکھنے اورحملےکامنصوبہ بنانے کے الزام میں پاکستانی نژادنوجوان گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے پاکستانی امیگرینٹ اور یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کے سابق طالب علم کو اُس وقت گرفتار کیا ، جب اس کی گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، باڈی آرمَر اور مبینہ طور پر "شہادت” حاصل کرنے کی خواہش پر مبنی ایک خوفناک منصوبہ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم کی شناخت 25 سالہ لقمان خان کے نام سے ہوئی ہے، جسے 24 نومبر کی رات بارہ بجنے سے کچھ دیر پہلے اُس وقت حراست میں لیا گیا جب پولیس نے اسے ایک پارک میں مشکوک حالت میں اُس کے پِک اَپ ٹرک میں بیٹھا پایا، مشکوک رویّے پر گاڑی کی تلاشی لی گئی تو حیران کن سامان برآمد ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے کینبی پارک ویسٹ میں ایک ٹرک کو روکا جس میں لقمان موجود تھا، لقمان خان نے گاڑی سے باہر نکلنے کے احکامات نہ مانے اور مزاحمت کرنے پر اسے گرفتار کیا گیا۔ تفتیش کے دوران لقمان خان کے ٹرک سے پستول، میگزین اور مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کی دستاویز برآمد ہوئی، لقمان خان کے ٹرک سے برآمد ہونے والی دستاویز میں یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کے پولیس اسٹیشن کا خاکہ، داخلی اور خارجی دروازوں کے نشانات اور ایک پولیس افسر کا نام بھی درج تھا۔ف بی آئی نے لقمان خان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا جہاں سے مزید جدید اسلحہ برآمد کیا گیا، امریکی حکام کے مطابق لقمان خان پاکستانی نژاد امریکی شہری اور یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کا طالب علم ہے اور ملزم نے اسی یونیورسٹی کے پولیس ڈیپارٹمنٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔ملزم کوگیارہ دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔امریکی حکام نے بتایا کہ لقمان خان کا ماضی میں کوئی کریمینل ریکارڈ موجود نہیں پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران گاڑی سے .357 Glock پستول، گولیوں سے بھرے میگزینز اور باڈی آرمَر پلیٹس ملیں جبکہ پستول ایک ایسے کِٹ میں نصب تھی جو اسے سیمی آٹومیٹک رائفل میں تبدیل کر دیتی ہے۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو ہاتھ سے لکھی ہوئی ڈائری بھی ملی، جس میں مبینہ طور پر یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کے کیمپس پولیس ڈیپارٹمنٹ پر بڑے پیمانے پر حملے کی منصوبہ بندی درج تھی نوٹ بُک میں کیمپس پولیس ہیڈکوارٹرز کا نقشہ بنایا گیا تھا، جس پر داخلے اور نکلنے کے راستے واضح طور پر نشان زد تھے، لکھائی میں “سب کو مار ڈالوں” اور “شہادت” جیسے الفاظ بھی شامل تھے، جنہوں نے حکام کو مزید تشویش میں مبتلا کر دیا۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق ملزم حملہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار دکھائی دیتا تھا اور اس کے پاس موجود سامان ایک سنگین منصوبے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ ایف بی آئی نے لقمان خان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا، جہاں سے مزید جدید اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ملزم کے خلاف سنگین الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں جبکہ پولیس نے کہا ہے کہ حملے کو بروقت ناکام بنا کر ایک ممکنہ بڑے سانحے سے بچا لیا گیا۔ لقمان خان پاکستانی نژاد امریکی شہری اور یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کا طالب علم ہے اور ملزم نے اسی یونیورسٹی کے پولیس ڈیپارٹمنٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔ امریکی حکام نے بتایا ملزم کوگیارہ دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا تاہم اس کا ماضی میں کوئی کریمینل ریکارڈ موجود نہیں ، ملزم گرین کارڈ ہولڈر ہے، لڑکپن میں پاکستان سے امریکا منتقل ہوا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments