International

امریکی یونیورسٹی نے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی بیٹی کو برطرف کر دیا

امریکی یونیورسٹی نے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی بیٹی کو برطرف کر دیا

امریکی ریاست اٹلانٹا کی ایموری یونیورسٹی نے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی بیٹی کو یونیورستی سے برطرف کر دیا ہے۔ بی بی سی فارسی کو اس بات کی تصدیق یونیورسٹی کے ایک فیکلٹی ممبر نے کی ہے۔ فاطمہ اردشیر لاریجانی اٹلانٹا کی ایموری یونیورسٹی کے کینسر ریسرچ ڈیپارٹمنٹ میں کام کر رہی تھیں۔ خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں ایرانی حکومت کے مخالفین نے یونیورسٹی کے سامنے جمع ہو کر فاطمہ کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔ فاطمہ لاریجانی یونیورسٹی میں اپنے درمیانی نام اردشیر سے جانی جاتی ہیں۔ جمعرات کے روز جارجیا سے امریکی ایوان نمائندگان کے رکن ارل کارٹر نے یونیورسٹی حکام کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ فاطمہ لاریجانی کو برطرف کیا جائے اور ان کا میڈیکل لائسنس بھی منسوخ کیا جائے۔ یونیورسٹی کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ جنوری 2025 میں، امریکہ نے علی لاریجانی کو ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کو دبانے میں ان کے کردار اور ’شیڈو بینکنگ‘ نیٹ ورکس اور تیل کی آمدنی کی منی لانڈرنگ سے متعلق سرگرمیوں کی وجہ سے پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ حالیہ دنوں میں بیرونِ ملک مقیم ایرانیوں نے ایران میں ملک گیر احتجاج میں حصہ لینے والوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مختلف ممالک میں احتجاج منعقد کیے اور ان ملکوں سے ایرانی حکومت سے وابستہ افراد کو نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments