International

امریکی طیارہ بردار جہاز میں آگ لگنے سے سیلرز زخمی

امریکی طیارہ بردار جہاز میں آگ لگنے سے سیلرز زخمی

بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ میں آگ لگ گئی۔ امریکی بحریہ کے مطابق آگ جہاز کے لانڈری سیکشن میں لگی جس کا جنگی کارروائی سے تعلق نہیں ہے، طیارہ بردار جہاز مکمل طور پر آپریشنل ہے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ بحریہ نے بتایا کہ واقعے میں 2سیلرز زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اس واقعے میں جہاز یوایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کے انجن یا نظام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ فورڈ کیریئر، امریکا کا جدید ترین طیارہ بردار بحری جہاز اور دنیا کا سب سے بڑا ہے جو ایران کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لے رہا ہے اور اس وقت بحیرہ احمر میں واقع ہے۔ فوج نے کہا کہ سیلرز کا طبی علاج کر رہے ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ میں اب تک سات امریکی فوجی ہلاک اور تقریباً 150 امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔ فورڈ، جس میں 5000 سے زیادہ ملاح سوار ہیں، 75 سے زیادہ فوجی طیارے لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جن میں F-18 سپر ہارنیٹ جیٹس جیسے لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments