International

امریکی تجاویز امن معاہدے کی بنیاد بن سکتی ہیں، پیوٹن

امریکی تجاویز امن معاہدے کی بنیاد بن سکتی ہیں، پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا اور یوکرین کے درمیان زیر بحث امن تجاویز یوکرین تنازع کے خاتمے اور امن معاہدے کی بنیاد بن سکتی ہیں، لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو روس جنگ جاری رکھے گا۔ بشکیک میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر پیوٹن نے بتایا کہ اب تک ہونے والی بات چیت کسی معاہدے کے نہیں بلکہ مسائل کے حل کے بارے میں تھی۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین اور امریکی نمائندوں کی ملاقات رواں ہفتے ہوگی، جنیوا میں ہونے والی ملاقات میں امن معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے ماسکو میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی ہدایت کی تھی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 28 نکاتی امن منصوبے کا مسودہ امریکا نے تیار کیا تھا، دونوں اطراف سے اضافی ان پٹ کے ساتھ اسے اپ ڈ یٹ کر دیا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments