International

امریکی تاجر کا حملہ آور کو قابو کرنے والے شخص کے لیے 65 ہزار ڈالرز کا عطیہ، ’وہ حقیقی زندگی کے ہیرو ہیں‘

امریکی تاجر کا حملہ آور کو قابو کرنے والے شخص کے لیے 65 ہزار ڈالرز کا عطیہ، ’وہ حقیقی زندگی کے ہیرو ہیں‘

امریکی تاجر نے آسٹریلیا میں سڈنی بونڈائی ساحل پر فائرنگ کرنے والے ایک حملہ آور پر قابو پانے والے 43 سالہ احمد الاحمد کو 65 ہزار امریکی ڈالڑز کا عطیہ دیا ہے۔ یہ عطیہ امریکہ میں سکوائر کیپیٹل مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ولیم ایک مین کی جانب سے دیا گیا ہے، جنھوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں احمد کو ہیرو قرار دیا ہے۔ احمد الاحمد کو حملہ آور کو قابو کرنے پر آسٹریلیا میں ہیرو قرار دیا جا رہا ہے، وہ زخمی حالت میں اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی مدد کے لیے چندہ جمع کرنے کی آن لائن مہم شروع کی گئی ہے، جس میں اب تک تقریباً 10 لاکھ ڈالرز جمع ہو چکے ہیں۔ 'گو فنڈ می' یا 'میری مالی مدد کریں' نامی ویب سائٹ پر لوگ مشکل میں پھنسے ضرورت مند افراد کے لیے عطیات جمع کرتے ہیں۔ بی بی سی نے اس ویڈیو کی تصدیق کی ہے جس میں احمد کو مسلح حملہ آور پر جھپٹتے ہوئے اور اس کی بندوق چھینتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد احمد نے بندوق چھین کر اسی حملہ آور پر تان لی تھی۔ احمد کے اہلخانہ نے سیون نیوز آسٹریلیا کو بتایا ہے کہ وہ ایک پھل فروش ہیں اور دو بچوں کے والد ہیں۔ اس وقت احمد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کو بازو اور ہاتھ پر گولیاں لگیں تھیں اور ہسپتال میں ان کی سرجری کی گئی ہے۔ نیو ساؤتھ ویلز کے پریمیئر کرس منز نے ہسپتال میں احمد ال احمد کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ ’احمد حقیقی زندگی کے ہیرو ہیں۔‘ اُن کا کہنا تھا کہ گذشتہ رات اس ناقابلِ یقین بہادری نے بلاشبہ لاتعداد جانیں بچائیں، کیونکہ اُنھوں نے ایک دہشت گرد کو خود کو خطرے میں ڈال کر غیر مسلح کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments