امریکی سینیٹر لنزے گراہم غزہ کی تباہی پر اسرائیل کا دفاع کرنے لگے، انہوں نے غزہ جنگ کا دوسری جنگ عظیم سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کو اسرائیل نے زمین بوس کر کے کچھ غلط نہیں کیا۔ امریکا میں صحافی نے سوال کیا کہ کیا غزہ کی تباہی مسیحی اقدار سے مطابقت رکھتی ہے؟ جس پر سینیٹر لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ میں اس بات کا قائل نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری جنگِ عظیم میں امریکا نے جرمن شہریوں کا خیال تک نہیں کیا تھا، جنگ میں تباہی ہوتی ہے اور امریکا ایسا کرچکا ہے۔ لنزے گراہم نے کہا کہ امریکا برلن اور ٹوکیو کو دوسری جنگ عظیم میں مکمل زمین بوس کرچکا ہے، جاپانی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایٹم بم گرانا درست تھا۔ امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے جو کچھ غزہ میں کیا، جو بھی اسرائیلی رہنما ہوتے تو یہی کرتے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ