امریکا اور روس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا ہے، امریکی شہری مارک فوگل کے بدلے امریکا نے ایک روسی قیدی کو رہا کر دیا۔ ادھر ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے تحت فوگل اور ایک نامعلوم روسی قیدی کو رہا کیا گیا ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روسی شہری کی شناخت ان کی روس واپسی کے بعد ظاہر کی جائے گی۔ دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کی جانب سے رہا کیے جانے والے امریکی ٹیچر مارک فوگل کا رہائی کے بعد وائٹ ہاؤس میں استقبال کیا اور کہا کہ ایک بہت اسپشل شخص کو 12 فروری کو رہا کر دیا جائے گا۔ تاہم انھوں نے متوقع طور پر رہا ہونے والے شخص کی شناخت یا اسکے اس وقت روس میں قید ہونے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ فوگل کی رہائی ایک نہایت ہی منصفانہ معاہدے کی بنیاد پر ہوا ہے، انہوں نے اسکی تفصیلات نہیں بتائیں۔ تاہم یہ یوکرین جنگ کے حوالے سے ایک نیک خواہشات کے تبادلے کا اشارہ ہے۔
Source: Social Media
سعودی عرب میں پہلی بار امریکی میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ تعینات
کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے میں ایک مشکوک پیکج کی جانچ: ڈنمارک کی پولیس تعینات
اسرائیل کے اندر مغربی کنارے پر قبضے کی تیاری پر مکمل اتفاق
آسٹریا سے بشار الاسد کی معزولی کے بعد سے پہلے شامی کی ملک بدری
فلسطین میں تباہی: کچھ لوگوں کیلیے نسل کشی منافع بخش ہے، نمائندہ خصوصی اقوام متحدہ
اسرائیل نے قیامت ڈھا دی، صرف 2 دن میں 300 سے زائد فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی
دوران پرواز مسافر سے مارپیٹ کرنے والا بھارتی نوجوان امریکا میں گرفتار
ایران کا امریکی اور اسرائیلی حملوں میں جوہری تنصیبات کو شدید نقصان کا اعتراف
میئر نیویارک کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار نے دونوں پارٹیوں میں بحران پیدا کردیا
ہم نے اسرائیل کو بچایا اور اب ہم نیتن یاہو کو بچائیں گے : ٹرمپ
غزہ 'نسل کشی کی تباہ کن صورتِ حال' سے دوچار ہے: ہسپانوی وزیرِ اعظم
اسرائیل ایرانی حملوں سے تقریباً تباہ ہو گیا تھا:خامنہ ای کا دعویٰ
میکسیکو: مذہبی تقریب کے دوران فائرنگ، بچوں سمیت 12 ہلاک
امریکا اسرائیل کو بچانے کیلیے جنگ میں کودا مگر کچھ حاصل نہیں کر سکا، ایرانی سپریم لیڈر