International

امریکی سفارتی دفاتر براہ راست حملوں کی زد میں ہیں، مارکو روبیو

امریکی سفارتی دفاتر براہ راست حملوں کی زد میں ہیں، مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتی دفاتر براہ راست حملوں کی زد میں ہیں، امریکی فوجیوں اور شہریوں کی سیکیورٹی ترجیح ہے۔ مارکو روبیو نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے انخلا کی کارروائیاں جاری ہیں، جنگ کے آغاز سے اب تک 9 ہزار امریکی خطے سے نکل چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دبئی میں امریکی قونصل خانے سے ملحقہ پارکنگ ایریا میں ڈرون حملہ ہوا ہے۔ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکیوں کو سفارتخانوں سے رابطہ کرنا چاہیے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مقاصد کے حصول تک کارروائی جاری رکھیں گے، ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments