International

امریکی صدر ٹرمپ نے دنیا کا ایک اور بڑا تنازعہ حل کر دیا

امریکی صدر ٹرمپ نے دنیا کا ایک اور بڑا تنازعہ حل کر دیا

واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے روانڈا اور کانگو کے درمیان تیس سال پرانی دشمنی ختم کر ادی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں روانڈا اور کانگو کےدرمیان 30سالہ دشمنی ختم ہوگئی۔ امریکی صدر ٹرمپ انسٹیٹیوٹ آف پیس میں تاریخی معاہدے پردستخط کردیے گیے۔ کانگو اور روانڈا کے صدور نے واشنگٹن کارڈ پر دستخط کر کے 30 سالہ دشمنی ختم کرنے کا اعلان کیا۔ معاہدے پر دستخط سے پہلے ٹرمپ نے دونوں صدور سےوائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ، معاہدے کےتحت روانڈا کانگو میں باغی گروپوں کی حمایت ختم کرے گا اور ایک دوسرے کیخلاف فوجی کارروائیاں بند کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کا ایک اور بڑا تنازعہ حل کر دیا ہے، دونوں ملکوں میں امن سےخوشحالی کےنئےمواقع پیدا ہوں گے اور دونوں ملکوں میں امریکانایاب معدنیات کی دریافت میں سرمایہ کاری کرے گا۔ روانڈا کے صدر پال کاگامی نے امن معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 30 سال سے جاری تنازعےکوآج تک کوئی ختم نہیں کرا سکا، کئی ملکوں اورافراد نےثالثی کی کوشش کی لیکن کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ پال کاگامی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے غیر جانبدارانہ طورپرامن کیلئے ثالثی کا کردار ادا کیا، امن معاہدہ کامیاب نہ ہوا تو ذمہ داری ٹرمپ کی نہیں بلکہ ہماری ہوگی، دونوں ملکوں کو اب اپنے لوگوں کی خوشحالی، بہترمستقبل پر توجہ دینا ہوگی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments