International

امریکی صدر ٹرمپ کا رواں سال چین کے دورے کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ کا رواں سال چین کے دورے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رواں سال اپریل میں چین جا رہا ہوں۔ امریکی صدر نے اپنی آئندہ سفارتی سرگرمیوں کے حوالے سے بتایا کہ وہ اپریل میں چین کا دورہ کریں گے جبکہ سال کے اختتام پر چینی صدر کے امریکا آنے کا بھی امکان ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں بتا دیا کہ چینی صدر رواں سال کے آخر میں امریکا کا دورہ کریں گے، میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملنے کا منتظر ہوں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمیشہ چین کے صدر شی کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رکھے انکی اہلیہ بہت شاندار خاتون ہیں، چین ہم سے سویا بین خرید رہا ہے جس سے کسان خوش ہیں اور میں بھی خوش ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر استحکام کے لیے بڑے ممالک کے درمیان روابط ناگزیر ہیں، صدر ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اس تنازع کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے اور سفارتی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز چینی صدر شی جن پنگ کو ایک "ناقابل یقین شخص” قرار دیا جبکہ انہوں نے شی اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن دونوں رہنماؤں کے ساتھ اپنے دیرینہ مثبت تعلقات کی تصدیق کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments