International

امریکی صدر اور چینی ہم منصب شی جن پنگ میں ٹیلیفونک رابطہ، وائٹ ہاؤس کی تصدیق

امریکی صدر اور چینی ہم منصب شی جن پنگ میں ٹیلیفونک رابطہ، وائٹ ہاؤس کی تصدیق

امریکی صدر اور چینی ہم منصب شی جن پنگ میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس کی وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی تصدیق کردی گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ نے اس گفتگو میں تعلقات بہتر بنانے اور مثبت سمت میں آگے بڑھنے پر اتفاق کیا، چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ باہمی تعاون دونوں ممالک کے فائدے میں ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ تائیوان چین کا اندرونی اور حساس معاملہ ہے، اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تسلیم کیا کہ تائیوان چین کےلئےبہت اہم ہے۔ شی جن پنگ نے کہا کہ چین، امریکا فاشزم کےخلاف ملکر لڑے ہیں، جنوبی کوریا میں ملاقات کے بعد چین امریکا تعلقات میں بہتری آئی۔ انھوں نے کہا کہ چین اور امریکا کو تعلقات میں مثبت رفتار برقرار رکھنی چاہیے، ہم امن کوششوں کی بھی حمایت کرتے ہیں۔ امریکی صدر اور چینی صدر کے درمیان یوکرین جنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، شی جن پنگ نے کہا کہ فریقین جلد ایسا معاہدہ کریں جو مستقل اور منصفانہ ہو تاکہ جنگ کا خاتمہ ہو۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments