International

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ، 3 ہلاک، 14 زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ، 3 ہلاک، 14 زخمی

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ آسٹن شہر کے ایک بار میں فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ رپورٹس کے مطابق ایک مسلح شخص کو قابو میں لینے کی کوشش کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے میں تین شہری مارے گئے اور 14 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments