International

امریکی ریاست منیسوٹا میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ، 1 شخص ہلاک

امریکی ریاست منیسوٹا میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ، 1 شخص ہلاک

امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر منیاپولس میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جہاں امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ ایجنٹ کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی ایجنٹ کی فائرنگ کے ایک اور ہولناک واقعے پر وائٹ ہاؤس سے بات کی ہے۔ گورنر ٹم والز نے کہا کہ صدر ٹرمپ فوراً امیگریشن آپریشن ختم کریں، ٹرمپ ہزاروں پُرتشدد، غیر تربیت یافتہ امیگریشن افسران کو منیسوٹا سے واپس بلائیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا، سیکیورٹی اہلکاروں کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ مظاہرین نے امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ آپریشن روکنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ منیاپولس میں 7 جنوری کو بھی امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سےخاتون ہلاک ہو گئی تھی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments