International

امریکی پولیس کے ہاتھوں شہری ہلاک: اوباما کا اہم بیان آگیا

امریکی پولیس کے ہاتھوں شہری ہلاک: اوباما کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن(26 جنوری 2026): سابق امریکی صدر باراک اوباما نے منیا پولیس کا فائرنگ کا واقعہ کو ویک اپ کال قرار دے دیا۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ایکس پر لکھا ملک میں لوگ وفاقی ایجنٹس کے رویئے پر غصے میں ہیں۔ آئی سی ای اہلکار شہریوں کو ہراساں کررہے ہیں، انہیں ڈرا رہے ہیں۔ اوباما نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ صورتحال بہتر کرنے کے بجائے مزید بگاڑ رہی ہے، وفاقی ایجنٹس کے حملوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما نے کہا امریکا کی بنیادی قومی اقدار پر حملہ ہو رہا ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ وفاقی قانون نافذ کرنے والے اور امیگریشن ایجنٹس کا کام مشکل ہے۔ لیکن امریکی توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنے فرائض قانونی، جوابدہ اور احتساب کے ساتھ انجام دیں گے، اور ریاست اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ عوامی تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ یاد رہے کہ امریکی شہر منی ایپولس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے اہلکاروں کی فائرنگ سے 37 سالہ امریکی شہری نرس الیکس پریٹی ہلاک ہوگیا جس نے صورتحال کو مزید کشیدہ کر دیا ہے۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق اِن کے اہلکار نے فائرنگ ’خود کے دفاع‘ میں کی کیونکہ الیکس پریٹی نے مبینہ طور پر مزاحمت کی تھی۔ دوسری جانب امریکی شہری الیکس پریٹی کے اہلِ خانہ نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اِن کا بیٹا ایک خاتون کی حفاظت کی کوشش کر رہا تھا، اس واقعے کے بعد امریکی شہر میں آئی سی ای کے اہلکاروں کے خلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments