International

امریکی و اسرائیلی حملے میں ایران کے تاریخی گلستان محل کو بھی نقصان پہنچا

امریکی و اسرائیلی حملے میں ایران کے تاریخی گلستان محل کو بھی نقصان پہنچا

امریکی و اسرائیلی حملے میں ایران کے تاریخی محل گلستان کو بھی نقصان پہنچا ہے، تاہم اس کے نوادرات پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل کردیے گئے تھے۔ تہران میں واقع تاریخی گلستان محل کو حالیہ امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق حملوں کے اثرات سے محل کے کچھ حصے متاثر ہوئے، تاہم اہم تاریخی نوادرات پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل کر دیے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق محل کے مشہور آئینہ محل ( کے قیمتی آثار، میوزیم میں موجود نایاب اشیاء کو جنوری میں ہونے والے احتجاج اور جون 2025 کی 12 روزہ جنگ کے دوران احتیاطاً ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ گلستان محل ایران کی ثقافتی اور تاریخی شناخت کی نمایاں علامت ہے اور یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل ہے۔ گلستان محل کمپلیکس تہران کے پرانے شہر کے قلب میں گرینڈ بازار اور دیگر تاریخی مقامات کے قریب واقع ہے، 5 ایکڑ سے زائد رقبے پر بنے اس میں 17 باغات اور عمارتیں اور راستے ہیں، جس کی سیر کرنے میں 2 سے 3 گھنٹے لگ جاتے ہیں۔ یہ 435 سال سے زیادہ پرانا ہے، جسے 1588 میں صفوی خاندان کے دور میں بنایا گیا تھا۔ 19ویں صدی میں قاجار دور میں کی گئی تبدیلیاں اور اضافے سب سے نمایاں ہیں، یہ محل 1796 سے 1925 تک قاجار شاہ کا گھر تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments