ایران پر امریکی حملے کا خطرہ نہ ٹل سکا، امریکا کے بعد اسپین، پولینڈ اور اٹلی نے بھی اپنے شہریوں کو ایران فوری چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ جرمنی نے اپنے طیاروں کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ قطر میں امریکی فوجی ایئر بیس العدید سے کچھ اہلکاروں کو نکلنے کاحکم دے چکی ہے جبکہ برطانیہ نے بھی قطر کے امریکی فوجی اڈے سے اپنا عملہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مظاہرین کے خلاف تشدد جاری رکھنے کی صورت میں سخت ردعمل دے گا۔ دوسری جانب ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادے نے کہا ہے کہ امریکا کو حملے کی صورت میں بہت سرپرائز ملیں گے۔ سینئر ایرانی اہلکار کے مطابق ایران پر امریکا نے حملہ کیا تو خطے میں موجود امریکی اتحادی ممالک میں امریکی فوجی اڈے ایران کے نشانے پر آئیں گے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ