International

امریکہ میں ایف-16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ: فضائیہ کا پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب

امریکہ میں ایف-16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ: فضائیہ کا پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب

کیلیفورنیا : امریکی فضائیہ کا تھنڈر برڈز گر کر تباہ ہو گیا۔ امریکی ایئر فورس کے ایلیٹ تھنڈر برڈز ڈیمونسٹریشن اسکواڈرن کا ایک لڑاکا طیارہ بدھ کے روز جنوبی کیلیفورنیا کے صحرا میں گر کر تباہ ہو گیا، تاہم پائلٹ بروقت محفوظ طور پر باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔ ایف سولہ جنگی طیارہ تربیتی پرواز پر تھا، طیارہ گرنے اور پائلٹ کے نکلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، امریکی فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس حادثے میں پائلٹ معمولی زخمی ہوا جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، F-16 سی فائٹنگ فیلکن تقریباً صبح 10:45 پر ایک تربیتی مشن کے دوران کریش ہوا۔ یاد رہے کہ اسی علاقے میں 2022 میں بھی ایک نیوی F/A-18E سپر ہارنیٹ ٹرونا کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا، جس میں پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments