International

امریکی فوجی مادورو اور اہلیہ کو بیڈروم سے گھسیٹتے ہوئے لے گئے تھے

امریکی فوجی مادورو اور اہلیہ کو بیڈروم سے گھسیٹتے ہوئے لے گئے تھے

واشنگٹن : وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو کیسے گرفتار کیا گیا؟ تفصیل سامنے آ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو امریکی فورسز نے رات کے وقت ان کے بیڈروم سے اُس وقت گرفتار کیا جب وہ گہری نیند سو رہے تھے۔ اس بات کا دعویٰ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے 2 معتبر اور مستند ذرائع کے حوالے سے کیا ہے، جو اس واقعے سے واقف ہیں۔ ان ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی فوجی کمرے میں داخل ہوئے تو وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ سو رہے تھے۔ یہ گرفتاری امریکی فوج کی خصوصی یونٹ ڈیلٹا فورس نے انجام دی اور امریکی حکام کے مطابق اس کارروائی میں کسی امریکی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کے ایجنٹس بھی اس خصوصی آپریشن کے دوران موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے طویل عرصے تک مادورو کے خلاف قانونی اور خفیہ تحقیقات کیں تاکہ اس وقت کی کارروائی کو درست قانونی بنیاد فراہم کی جا سکے۔ گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی ہے جب امریکا اور وینزویلا کے درمیان گزشتہ ہفتوں میں ہونے والی محدود سفارتی روابط اور مذاکرات کی کوششیں بھی جاری تھیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments