ایرانی مسلح افواج کے ترجمان جنرل شکارچی نے کہا ہے کہ امریکی فوج اب اپنی حفاظت یقینی بنانے کے قابل نہیں۔ ایک بیان میں جنرل شکارچی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بچوں کی قاتل اسرائیلی حکومت کی حفاظت کے لیے ہمارے ملک پر جارحیت کی۔ ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ طاقتور ایران، بہادر ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غرور اور امریکی فوج کی طاقت کو چکنا چور کر دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کو معلوم ہوگیا ہے کہ امریکا کی مغربی ایشیا میں موجودگی ہی تمام غیر یقینی صورتحال کا واحد سبب ہے۔ جنرل شکار چی نے کہا کہ امریکی فوج اب اپنی حفاظت بھی یقینی بنانے کے قابل نہیں، یہ خود تو بھاگ جاتے ہیں اور خطے کے ممالک کے عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ