International

امریکی دباؤ کے بعد اقوام متحدہ کا بھی اسرائیل سے غزہ کی پٹی میں امداد کی بحالی کا مطالبہ

امریکی دباؤ کے بعد اقوام متحدہ کا بھی اسرائیل سے غزہ کی پٹی میں امداد کی بحالی کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے غزہ کی امداد کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر دباؤ ڈالا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی غزہ میں انسانی امداد کی قلت میں اضافے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات اور خطرات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے جمعہ کو خبردار کیا کہ غزہ میں طبی سامان ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے جنگ زدہ فلسطینی علاقے میں انسانی امداد کے داخلے پر اسرائیلی پابندی ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جب عالمی ادارہ خوراک نے اعلان کیا کہ غزہ میں اس کے پاس موجود خوراک کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہے۔ اسرائیل نے سات ہفتوں سے زائد عرصے تک تمام امداد روک رکھی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے ایکس کے ذریعے متنبہ کیا کہ طبی سامان کی بھی یہی صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ" طبی سامان ختم ہو رہا ہے"۔ انہوں نے امدادی پابندی ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی کی "زندگی اس امداد پر منحصر ہے"۔ خیال رہے کہ قبل ازیں امریکی صدر نے کہا تھا کہ انہوں نے نیتن یاہو کے ساتھ غزہ کی پٹی میں امداد کی ترسیل پر بات چیت کی ہے اور نیتن یاہو نے اس اقدام سے اطمینان محسوس کیا ہے۔ رائٹیرز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان کا ملک غزہ کو خوراک اور ادویات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے نیتن یاہو کو اپنے حالیہ دورہ واشنگٹن کے دوران مطلع کیا کہ غزہ کے لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ امریکہ ان کا خیال رکھے گا، خاص طور پر ادویات اور خوراک کی شدید ضرورت کے پیش نظر انہیں امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments