توقع ہے کہ امریکی سٹیلتھ بمبار طیاروں کا ایک گروپ جلد ہی برطانیہ کے فوجی اڈوں پر پہنچ جائے گا۔ ایک ایسے وقت میں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ ایک بڑا حملہ قریب ہو سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ’’ بی 2 ‘‘ سٹیلتھ بمبار طیارے بحر ہند میں جزائر چاگوس کے ڈیگو گارسیا فوجی اڈے اور برطانیہ کی کاؤنٹی گلوسٹر شائر میں واقع فیئرفورڈ بیس پر اترنے والے ہیں۔ امریکی اخبار ’’ نیویارک پوسٹ ‘‘ کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت ہوئی جب برطانوی حکومت نے ابتدائی طور پر ٹرمپ انتظامیہ کی ان اڈوں سے ایران پر حملے کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ تاہم برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے بعد میں اپنا موقف تبدیل کر لیا اور امریکی فضائی بیڑے کو چند دنوں میں برطانوی رن وے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ بدھ کو اخبار ’’ دی ٹیلی گراف ‘‘ نے یہ رپورٹ کیا تھا۔ یہ تبدیلیاں تہران کے خلاف امریکی بیانات میں تیزی کے ساتھ ساتھ رونما ہوئی ہیں۔ ٹرمپ نے پیر کو خبردار کیا تھا کہ بڑا حملہ آنے والا ہے۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں جنگ شروع ہونے کے بعد ایران کے خلاف حملوں میں شدت لانے کا عزم ظاہر کیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے ابھی انہیں سختی سے مارنا شروع بھی نہیں کیا۔ بڑی لہر ابھی نہیں آئی۔ بڑا حملہ جلد ہونے والا ہے۔ فوکس نیوز کے مطابق ’’ بی 2 ‘‘ سٹیلتھ طیارے، جنہوں نے تنازع کے آغاز میں ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا، دنیا کے مہنگے ترین فوجی طیاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک طیارے کی لاگت تقریباً دو ارب ڈالر ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ