International

امریکی بحریہ تیل بردار بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں: امریکی وزیرِ توانائی

امریکی بحریہ تیل بردار بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں: امریکی وزیرِ توانائی

امریکی وزیرِ توانائی کرس رائٹ کا کہنا ہے کہ ’ان کے ملک کی بحریہ اس وقت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔‘ تاہم ان کا یہ بیان منگل کے روز سامنے آنے والے بیان کے برعکس ہے، درحقیقت 48 گھنٹے پہلے انھوں نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ امریکی بحریہ نے کامیابی سے ایک آئل ٹینکر کو اس اہم آبی گزرگاہ سے گزانے میں مدد فراہم کی ہے۔ امریکی وزیرِ توانائی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس بیان کے بعد عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں تھیں، لیکن چند ہی منٹ کے بعد ایکس پر سے اُن کا یہ بیان ڈیلیٹ ہو گیا تھا۔ اس کے بعد وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی کہ امریکی بحریہ نے دراصل آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی تیل بردار بحری جہاز کو تحفظ رفاہم کرنے کی بات نہیں کیا اور نہ ہی ایسا کُچھ ہوا تھا۔ وائٹ ہاؤس کے اس بیان کے مان بعد رالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو گیا۔ جمعرات کو خبر رساں ادارے سی این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے رائٹ نے کہا کہ ’آبنائے ہرمز میں تیل بردار بحری جہازوں کو جلد ہی تحفظ فراہم کیا جائے گا لیکن ایسا ابھی نہیں ہو سکتا۔‘ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم فی الحال ایسا کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اس وقت ہماری تمام فوجی طاقت ایران کی جارحانہ صلاحیتوں اور ان صنعتوں کو تباہ کرنے پر مرکوز ہیں جو ان کی جارحانہ کارروائیوں کے لیے سازوسامان فراہم کرتی ہیں۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments