International

امریکی آئل کمپنیاں وینزویلا میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی : صدر ٹرمپ

امریکی آئل کمپنیاں وینزویلا میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی : صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر کو ایک فوجی حملے کے دوران گرفتار کر لیے جانے کے بعد اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی آئل کمپنیاں وینزویلا میں پہنچ کر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیاری کرچکی ہیں۔ تاکہ جنوبی امریکہ کے اس ملک میں تیل کی پیداوار بحال کرنے کے لیے اپنے وسائل بروئے کار لائیں۔ صدر ٹرمپ کو وینزویلا کے صدر سے ان کے ملک کی مبینہ منشیات سمگل پر سخت اعتراض رہا ہے۔ اسی الزام کو وینزویلا پر امریکہ نے بالاخر حملے کی بنیاد بنایا اور وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو امریکی فوج نے حملے کے بعد گرفتار کرلیا۔ تاہم امریکی صدر ٹرمپ نے بعد ازاں ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی آئل کمپنیاں وینزویلا میں اتنی زیادہ سرمایہ کاری گی جتنی دنیا میں کہیں اور نہیں کی گئی ہوگی۔اربوں ڈالر تیل کی پیداواری رقم بری طرح برباد کیے گئے انفراسٹرکچر پر خرچ کیے جائیں گے۔ اس سرمایہ کاری کے ذریعے کمپنیاں ملک کے لیے دولت کمانے کا اہتمام کریں گی۔اس وقت وینزویلا میں صرف شیوران نامی امریکی کمپنی کام کر رہی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ' روئٹرز ' کو اے پی آئی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ہم ساری پیش رفت بشمول عالمی منڈی میں تیل کی ترسیل کے امور کوبھی قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ دوسری جانب شیوران نے کہا ہے کہ اس کی نگاہیں اپنے اثاثوں کے تحفظ اور کارکنوں کی سلامتی پر لگی ہیں۔ یاد رہے شیوران وینزویلا سے ہر روز 150000 تیل خلیجی ساحل پر برآمد کرتی ہے۔ تیل سے متعلق تجزیہ کاروں نے کہا کہ بڑی امریکی تیل کمپنیوں کو وینزویلا میں داخل کرنے کے ٹرمپ کے منصوبے کی راہ میں بنیادی ڈھانچے کا وینزویلا میں محدود ہونا رکاوٹ بن سکتا ہے۔ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں کئی سال اور بہت بڑی سرمایہ کاری چاہیے ہوگی۔ ماہرین کے مطابق وینزویلا میں تیل کی صنعت سے فائدہ اٹھانے کے لیے دسیوں ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی۔ پیٹر میکنیلی، گلوبل ہیڈ آف سیکٹر اینالسٹس تھرڈ برج نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس سارے کام میں دس سال لگ سکتے ہیں ۔ ادھر صدر ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا کے تمام تیل پر امریکی پابندی برقرار رہے گی۔ صدر ٹرمپ نے رپورٹروں سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ جب تک وینزویلا میں امریکی مطالبات اور اہداف پورے نہیں ہوجاتے امریکی فوجی دستے وینزویلا میں رہیں گے اور امریکہ اپنے اطمینان تک تمام فوجی آپشنز کو بھی اپنے سامنے رکھے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments