International

امریکی اسپیشل فورسز کا چین سے ایران جانے والے جہاز پر چھاپا، دفاعی سامان ضبط کرلیا

امریکی اسپیشل فورسز کا چین سے ایران جانے والے جہاز پر چھاپا، دفاعی سامان ضبط کرلیا

واشنگٹن(: امریکی اسپیشل فورسز کا گزشتہ ماہ بحرہند میں چین سے ایران جانے والے جہاز پر چھاپہ مار کر دفاعی سامان ضبط کرلیا۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ امریکی اسپیشل آپریشنز یونٹ نے بحر ہند میں ایک جہاز کو اپنے قبضے میں لیا اور چین سے ایران جانے والے فوجی نوعیت کے سامان کو ضبط کر لیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی اہلکاروں نے سری لنکا کے ساحل سے چند سو میل دور جہاز پر سوار ہو کر کارگو ضبط کیا اور پھر جہاز کو آگے جانے کی اجازت دے دی، حکام کے مطابق واشنگٹن اس شپمنٹ کو ٹریک کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ یہ حالیہ برسوں میں پہلا موقع ہے جب امریکی فوج نے چین سے ایران جانے والی کسی کارگو کو روکا ہو۔ ضبط کیا گیا سامان ایران کے روایتی ہتھیاروں کے لیے مفید اجزاء پر مشتمل تھا جسے تباہ کر دیا گیا۔ گزشتہ ماہ امریکی کانگریس کے دو ڈیموکریٹ ارکان نے وزیر خارجہ اور سی آئی اے ڈائریکٹر سے چین سے ایران کو میزائل پروپیلنٹ کے پیشگی مواد کی بڑی شپمنٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیر خارجہ مارکو روبیو اور سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کو خط میں چینی کمپنیوں کی جانب سے ستمبر کے آخر سے ایران کو 2,000 ٹن سوڈیم پرکلوریٹ کی فراہمی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ کیمیکل بیلسٹک میزائل پروپیلنٹ بنانے کا اہم جزو ہے اور یہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments