واشنگٹن: امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اب انگلش کے ساتھ اردو میں بھی بیلٹ پیپرز دستیاب ہوں گے۔ امریکا میں 5 نومبر کو صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں جن کے لیے بہت سی ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ امریکی انتخابات میں انگلش کے ساتھ ساتھ اب اردوزبان میں بھی بیلٹ فراہم کیےجارہےہیں، اردو زبان میں بیلٹ پیپرکی سہولت انگریزی زبان نہ سمجھنے والوں کے لیے ہے اور امریکی قانون انگریزی نہ سمجھنے والوں کو رائے دینےکاحق فراہم کرتا ہے۔ شکاگو بورڈ آف الیکشنز کے مطابق ہر پولنگ اسٹیشن پرٹچ اسکرین ووٹنگ مشین اور آڈیوبیلٹ بھی موجود ہوگی جب کہ شکاگو کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر اردو میں بھی بیلٹ پیپر دستیاب ہوں گے۔ شکاگو بورڈ آف الیکشن کایہ بھی کہنا ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹرز اپنے ساتھ ترجمان بھی لاسکتے ہیں۔
Source: social media
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنا 'نام' تبدیل کر لیا
نیتن یاہو حکومت کے سابق وزیردفاع نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیدیا
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے پولیس چیف اور انکے معاون شہید
جنوبی کوریا طیارہ حادثہ: سربراہ جیجو ایئر کے ملک چھوڑنے پر پابندی
تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت: چین نے 10 امریکی دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں لگادیں
ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نےغزہ میں لڑنے سے انکارکردیا