International

امریکی اخبار کی صدر ٹرمپ کے ایران پر حملے پر سخت تنقید

امریکی اخبار کی صدر ٹرمپ کے ایران پر حملے پر سخت تنقید

ایران پر امریکا کے حملے پر امریکی اخبار نے سخت تنقید کی اور اسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غیر ذمے دارانہ اقدام قرار دیا ہے۔ امریکی اخبار نے ایران پر حالیہ حملے کے صدر کے اقدام کو لاپرواہ اور غیر ذمے دارانہ قرار دیا اور لکھا کہ ٹرمپ نے نہ تو عوام کو واضح جواز فراہم کیا اور نہ ہی کانگریس سے باقاعدہ منظوری لی۔ امریکی اخبار نے مزید لکھا کہ صدر ٹرمپ نے 2024ء کی انتخابی مہم میں جنگیں ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا، گزشتہ 1 سال میں ٹرمپ 7 ممالک میں فوجی کارروائیوں کا حکم دے چکے ہیں۔ ایرانی ہلال احمر کے مطابق ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں201 ایرانی جاں بحق اور 747 زخمی ہوئے ہیں، یہ اعداد و شمار ملک کے24 صوبوں پر کیے گئے حملوں کے ہیں۔ اس سے قبل یہ اطلاع آئی تھی کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کارروائی سے قبل کانگریس کے اہم رہنماؤں کے گروپ ’گینگ آف ایٹ‘ کے تمام اراکین سے رابطہ کیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments