International

امریکا: ریاست کیلیفورنیا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب

امریکا: ریاست کیلیفورنیا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب

کرسمس کے موقع پر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں میں سیلابی صورت حال کے باعث 1 لاکھ 60 ہزار شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سے بدتر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور سیلابی پانی مختلف علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔ سیکڑوں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں جبکہ متعدد گاڑیاں کئی فٹ گہرے پانی میں پھنس گئی ہیں، چھتوں پر پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹر سے نکالا گیا ہے۔ کرسمس کے موقع پر بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ شہری حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے لاس اینجلس سمیت مختلف علاقوں میں آئندہ چار روز میں آٹھ انچ بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments