امریکا اور اسرائیل نے اچانک ایران پر حملہ کر دیا ہے، جس کے بعد تہران اور دیگر کئی مقامات دھماکوں سے گونج اٹھے، ان حملوں میں 201 ایرانی شہری جاں بحق اور 747 زخمی ہوگئے، حملوں میں ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ شہید ہوگئے۔ حملوں کے بعد ایران نے بھی اسرائیل پر جوابی میزائل حملہ کیا، جبکہ ایران نے خطے میں موجود امریکی ایئر بیسز کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کارروائیوں کی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای مارے جاچکے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے آیت اللّٰہ خامنہ ای کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ایرانی عوام کے لیے اپنا ملک واپس لینے کا واحد سب سے بڑا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ خامنہ ای کی موت نہ صرف ایرانی عوام بلکہ دنیا کے لیے انصاف ہے، اہداف کے حصول تک ایران پر شدید بمباری جاری رہے گی۔ امریکی صدر نے کہا کہ خامنہ ای ہمارے انٹیلیجنس اور ٹریکنگ سسٹم کو مات نہیں دے سکتے تھے، ہمارے اور اسرائیل کے مشترکہ کھوج کے سامنے وہ اور اسکے ساتھی کچھ نہیں کرسکتے تھے۔ قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جو ایران میں بیشتر فیصلے کرتے تھے اب مارے جاچکے ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر کے انتقال کی خبریں درست معلوم ہوتی ہیں۔ سینئر اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی میت مل گئی ہے۔ برطانوی میڈیا نے بھی اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ خامنہ اِی کی لاش ملی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر ساتھیوں کے ہمراہ زیر زمین بنکر میں تھے، ایرانی سپریم لیڈر درجنوں ساتھیوں سمیت مارے گئے ہیں۔ امریکی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ خامنہ ای اور 5 سے 10 اعلیٰ ایرانی رہنما کمپاؤنڈ پر اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت پر ایران نے میزائل حملہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب میں میزائل حملے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اُٹھی، حملے میں 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ عراق کے شہر اربیل میں امریکی قونصل خانے پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ دبئی ایئرپورٹ پر ایران کے میزائل حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ دبئی میڈیا آفس نے دبئی ایئرپورٹ پر حملے کی تصدیق کردی ہے۔ اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایران کے 132 میزائلوں کو تباہ اور 195 ڈرونز کو گرادیا گیا ہے۔ کچھ دیر قبل اماراتی وزارت داخلہ نے میزائل حملے سے متعلق نیا الرٹ جاری کیا تھا۔ اماراتی وزارت داخلہ نے رہائشیوں کے موبائل فونز پر سیکیورٹی الرٹ بھیجا اور کہا کہ رہائشی فوری طور پر شیلٹر میں چلے جائیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں متعدد اسرائیلی میزائل یونیورسٹی اسٹریٹ اور جمہوری ایریا پر گرے ہیں، یہ امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ حملہ ہے۔ اسرائیل اور امریکا نے تہران، خرم آباد، قم، اصفہان، کرج اورکرمان شاہ، لورستان اور تبریز میں حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں ایران میں ہزاروں اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ ایران میں 500 اہدف کو 200 اسرائیلی طیاروں نے نشانہ بنایا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ