واشنگٹن ): امریکا نے روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کیلیے یوکرین کو امن منصوبہ قبول کرنے کیلیے دھمکانا شروع کر دیا۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے یوکرین کو امن منصوبے کے فریم ورک پر دستخط کرنے پر مجبور کرنے کیلیے انٹیلیجنس شیئرنگ اور ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کی دھمکی دی ہے۔ رپورٹ میں دو باخبر ذرائع کا حوالہ دیا گیا جنہوں نے بتایا کہ امریکا نے یوکرین کو ایک 28 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا جس میں روس کے کچھ اہم مطالبات کو تسلیم کیا گیا ہے، اس میں کیف کو اضافی علاقے چھوڑنے ہوں گے، اپنی فوجی قوت کو محدود کرنا ہوگا اور نیٹو میں شامل ہونے سے روکا جائے گا جیسے مطالبات شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلیے ٹرمپ کا 28 نکاتی امن منصوبہ ذرائع نے بتایا کہ یوکرین پر امریکا کا دباؤ پچھلے امن مذاکرات کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے اور امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین اگلے جمعرات تک معاہدے کے فریم ورک پر دستخط کرے۔ امریکی فوجی عہدیداروں کے ایک وفد نے جمعرات کو یوکرین میں صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔ یوکرین میں امریکی سفیر اور فوج کے عوامی تعلقات کے سربراہ نے اس ملاقات کو کامیاب قرار دیا اور کہا کہ واشنگٹن ایک تیز رفتار شیڈول کے تحت یوکرین کے ساتھ معاہدے پر دستخط چاہتا ہے۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے جمعہ کو برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے رہنماؤں کے ساتھ ٹیلیفونک بات چیت کی تھی جس میں وہ احتیاط برتتے ہوئے نظر آئے کہ وہ امریکی منصوبے کو مسترد نہ کریں۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ہم امریکا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں جو اس جنگ کو ختم کرنے کیلیے کی جا رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم امریکا کی جانب سے تیار کیے گئے دستاویز پر کام کر رہے ہیں، یہ ایسا منصوبہ ہونا چاہیے جو حقیقی اور باوقار امن کو یقینی بنائے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی