International

امریکا نے وینزویلا سے منسلک ایک اور آئل ٹینکر پر قبضہ کرلیا

امریکا نے وینزویلا سے منسلک ایک اور آئل ٹینکر پر قبضہ کرلیا

واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا سے منسلک ایک اور آئل ٹینکر پر قبضہ کرلیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیریبین سی میں ویرونیکا نامی بحری جہاز کو امریکی فورسز نے بغیر کسی تصادم کے تحویل میں لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویرونیکا امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا تھا جس پر کارروائی کی گئی۔ واضح رہے کہ یہ چھٹا ٹینکر ہے جسے امریکا نے قبضے میں لیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکا نے وینزویلا کا تقریباً 500 ملین ڈالر مالیت کا تیل بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کر دیا ہے، جب کہ وینزویلا کی عبوری اتھارٹیز آئندہ مرحلے میں 30 سے 50 ملین بیرل تیل امریکا کے حوالے کریں گی۔ امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ کے مطابق امریکا کے حوالے کیے جانے والے تیل کی موجودہ مارکیٹ ویلیو تقریباً 2.8 ارب ڈالر بنتی ہے۔ انھوں نے بتایا تھا کہ امریکی حکومت اس تمام عمل اور تیل کی فروخت کی براہِ راست نگرانی کر رہی ہے، جب کہ فروخت سے حاصل ہونے والی رقم واشنگٹن کے زیرِ کنٹرول اکاؤنٹس میں جمع کرائی جائے گی۔ کرس رائٹ کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں وینزویلا کے مزید تیل کی فروخت متوقع ہے، جس کا مقصد وینزویلا کی معاشی بحالی اور توانائی کے شعبے میں استحکام لانا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments