امریکی فوج نے کیریبین میں وینزویلا کے تیل سے منسلک ایک اور بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی دستوں نے منگل کو وینزویلا کے تیل سے منسلک ساتواں جہاز قبضے میں لیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا یہ اقدام جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے تیل پر کنٹرول حاصل کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ امریکی سدرن کمانڈ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ امریکی فورسز نے موٹر ویسل ساگیٹا کو بغیر کسی مزاحمت کے اپنی تحویل میں لے لیا۔ امریکی فوجی کمانڈ نے یہ نہیں بتایا کہ آیا گزشتہ قبضوں کی طرح اس بار بھی امریکی کوسٹ گارڈ نے جہاز کا کنٹرول سنبھالا یا نہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ